میڈیا کو آخری موقع دیتے ہیں‘ توعین عدالت پر مبنی پروگرام نشر نہ کیا جائے: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ناصر سعید شیخ نے عدالتی احکامات کے باوجود عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت موسم سرما کی عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔ درخواست گذار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود توہین عدالت پر مبنی ٹاک شو نشر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیمرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا کو عدالتی حکم سے آگاہ کر دیا گیا ہے عدالتی حکم اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ میڈیا کو آخری موقع دیتے ہیں توہین عدالت پر مبنی پروگرام کو نشر نہ کیا جائے اور نہ ہی عدلیہ کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی جائے۔