• news

کراچی میں ڈینگی بخار سے خاتون جاں بحق، مریضوں کی تعداد 620 ہوگئی


کراچی (اے پی اے) کراچی کے نجی ہسپتال میں ڈینگی سے خاتون ہلاک ہوگئی جس کی عمر 20 سال تھی۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق خاتون کو 27 تاریخ کو ہسپتال داخل کرایا گیا۔ رواں سال ڈینگی سے دو مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ ڈینگی کے مزید 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 620 ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن