کوئٹہ: چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، ایران جانیوالے 60 پاکستانی گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ )کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب نصب دھماکہ خیز مواد دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ سرکی روڈ پر نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ کے قریب سڑک کے کنارے دھماکہ خیز موادرکھا ہوا تھا۔علاوہ ازیں پاک ایران سرحد تفتان پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 60پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرکے لیویز کے حوالے کردیا۔ ادھر بختیار آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرک ڈرائیور کواغواءکرلیا۔علاوہ ازیں مند میںنامعلوم مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ادھر ایران میں کچلاک کے رہائشی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ایرانی حکام نے تفتان بارڈر پر نعش لیویز کے حوالے کردی۔