• news

سٹاک مارکیٹوں میں ریکارڈ تیزی‘ 23 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری

 کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی جاری تیزی کی بڑی لہر پر کے ایس ای 100 انڈیکس 103.05پوائنٹس اضافے پر16500کی نفسیاتی حد عبور ہونے کے بعد 16527.08 پرپہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 23ارب 52کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی وبیرون ملک سیمنٹ کی برآمد کے اثرات‘ آئندہ دنوں غیرملکی سرمایہ متوقع ہونے‘ خریداروں کی دلچسپی اورکاروباری حجم میں 25.59کروڑ حصص کے سودوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں سیمنٹ دیگر انفرادی سرمایہ کاروں نے سیمنٹ‘ فرٹیلائزر سیکٹرز سمیت بیشتر حصص میں بھاری خریداری کی۔ مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر41کھرب 52ارب 2کروڑ 43لاکھ 70 ہزار454 روپے تجاوز کرگئی۔ سرگرم حصص کا دائرہ کار 382 کمپنیوں تک رہا اس میں 173کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘182میں کمی اور 27 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا- مجموعی طور پر103 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 28 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ27 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 48 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 43.60 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4158.72 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل35لاکھ 38 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن