• news

زرمبادلہ کا مجموعی حجم 3 برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

 لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 23 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور انکا مجموعی حجم 3 برس کی کم ترین سطح 13 ارب 81 کروڑ 42 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 13 ارب 57 کروڑ 57 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سے سٹیٹ بنک کے پاس 8 ارب 86 کروڑ 3 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بنکوں کے پاس 4 ارب 71 کروڑ 54 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن