• news

پاکستان کے سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے ۔ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس بنگلور بھارت میں منعقد ہوا جس میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔پاکستان کے سید سلطان شاہ نے مد مقابل انگلینڈ کے ڈیوڈ ٹوونلے کو ایک کے مقابلے میں آٹھ ووٹوں سے شکست دی ۔دیگر عہدیداروں میں انڈیا کے مہانتیش نائب صدر ون ،ساﺅتھ افریقہ کے سمال ایلن نائب صدر ٹو ،آسٹریلیا کے ریمنڈر موکسلے جنرل سیکرٹری ،ساﺅتھ افریقہ کے آرمانڈ بام ڈائریکٹر ٹیکنیکل،انگلینڈ کے پیٹر سگ ڈائریکٹر فنانس ،انگلینڈ کے روری فیلڈ ڈائریکٹر گلوبل ڈویلپمنٹ اور انڈیا کے ناگیش ایس پی ڈائریکٹر پبلک ریلیشز اینڈ فنڈ ریزنگ شامل ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے سید سلطان شاہ کو ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن