• news

16ویں سندھ گیمز ہائیکورٹ میں چیلنج صوبائی حکومت سے جواب طلب


کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ گیمز ایسوسی ایشن نے 16ویں سندھ گیمز کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے درخواست میں مئقف اختیار کیا کہ سندھ گیمز سال میں دوسری بار کیوں کرائے جا رہے ہیں۔ سندھ گیمز کیلئے حکومت سندھ نے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کو فنڈز کیوں دئیے؟ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مشیر عالم نے پیر کو صوبائی وزیر، چیف سیکرٹری سندھ اور صدر ایس او اے کو طلب کر لیا۔ سندھ گیمز کل سے حیدرآباد میں شروع ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن