• news

قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ : سیکورٹی کے فول پروف انتظامات‘ آج 6 میچ ہونگے


لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیصل بینک نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج کراچی ڈولفن اور پشاور پینتھرزکے مابین ایل سی سی اے گراو¿نڈ میں صبح 9:30 پرکھیلا جائے گا۔ آج کھیلے جانیوالے دیگر میچز لاہور اےگلز اور پشاور ہاکس کے مابین میچ ایل سی سی اے گراو¿نڈ میں، راولپنڈی ریمز اور بہاولپور سٹیگز، سیالکوٹ سٹالینز اور اسلام آباد لیپرڈکے مابین میچ باغ جناح میں، ملتان ٹائیگر اورکوئٹہ بیئرز، لاہور لائنز اورکراچی زیبراز کے مابین میچ قذافی سٹیڈیم میںکھیلے جائیںگے۔ سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ میچز کے اوقات دن میں ہونے کے باعث دفتری پیشہ ملازمین کرکٹ میچز دیکھنے سے محروم رہیں گے۔ لاہور کے 3 گرائنڈز قذافی سٹیڈیم، لاہور کرکٹ کلب ایسوسی ایشن گرائنڈ اور باغ جناح گرائنڈ میں روزانہ 6 میچز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچ دن کے اوقات میں کرائے جا رہے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق رات کو دھند کے باعث تمام میچز دن کے اوقات میں ہی شیڈول کئے گئے ہیں۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے موقع پر پنجاب حکومت کی ہدایات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جس کے تحت میچوں کے دوران ایک ہزار پولیس اہلکار قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر دیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ تین ہزار اضافی نفری بھی ہو گی جو کہ ضرورت پڑنے پر فوری طور پر دستیاب ہو گی۔ ٹورنامنٹ کے دوران قذافی سٹیڈیم کو ہائی الرٹ سکیورٹی کا علاقہ قرار دیا گیا ہے جس کے تحت سٹیڈیم اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کی خفیہ کیمروں سے نگرانی کی جائے گی اور اس کے ساتھ میچ دیکھنے کے لئے آنے والوں کی تین مختلف مقامات پر چیکنگ کی جائے گی اور تماشائیوں کو کھانے پینے کی اشیاءسمیت کوئی چیز سٹیڈیم میں لانے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن