ایچ ڈبلیو کاﺅچر پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایچ ڈبلیو کاﺅچر نے ڈیمال ایشیا پیسفک پولو ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میچ میں اتوار کو ماسٹرپینٹس سے جوڑ پڑے گا۔ لاہور پولو کلب میں جاری ڈیمال ایشیا پیسفک پولو ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز ایچ ڈبلیو کاﺅچر نے ایف اے ایس کو چھ کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی۔