کالاباغ ڈیم پر ہائیکورٹ کا فیصلہ پیپلز پارٹی سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے کیا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد بلا کر کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظرثانی کی جائے گی۔