ملک بھر میں سالانہ 132ارب کی بجلی چوری، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی پہلے نمبر پر
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ملک بھر میں سالانہ 132ارب کی بجلی چوری کر لی جاتی ہے۔ نیپرا رپورٹ کی مزید تفصیلات کے مطابق سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی بجلی چوری اور لاسز میں پہلے نمبر پر ہے۔ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 39فیصد بجلی چوری اور لاسز کی نذر ہو جاتی ہے۔ پشاور سپلائی کمپنی بجلی چوری اور لائن لاسز میں دوسرے نمبر پر رہی۔ پیپکو کا خسارہ 35 فیصد ہے۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی رواں سال بجلی چوری اور لائن لاسز میں تیسرے نمبر پر رہی۔ میپکو الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 17فیصد اور لیسکو میں 13فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے۔ گوجرانوالہ کمپنی میں 11فیصد اور فیسکو میں 10فیصد بجلی چوری اور لائن لاسز کی نذر ہو جاتی ہے۔ آئیسکو میں بھی 09 فیصد بجلی چوری اور لائن لاسز کی نذر ہوتی ہے۔