دادو میں گرنے و الے فولادی ٹکڑے غوری میزائل کے تھے، تجربہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا: آئی ایس پی آر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سندھ کے ضلع دادو کے بعض دیہات میں فضا سے گرنے والے فولادی ٹکڑے غوری میزائل حتف پانچ کے ہیں جس کا بدھ کو تجربہ کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ٹکڑے میزائل کی موٹر کے حصے ہیں جو منصوبہ کے مطابق دوران پرواز میزائل سے الگ ہو گئے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ ہر اعتبار سے کامیاب رہا اور میزائل طے شدہ راستے پر پرواز کرتے ہوئے ہدف تک پہنچا۔ تجربہ کے دوران اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کسی بھی مقام پر جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔ یہ معاملہ کسی لحاظ سے باعث تشویش نہیں ہے۔