• news

پنجاب حکومت کے 15 افسران کے تبادلوں ترقیوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 15 افسران کی تبادلوں اور ترقیوں، ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران سکندر تعیناتی کے منتظر تھے کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سروسز تعینات کیا گیا ہے، ڈاکٹر سمینہ کریم ایسوسی ایٹ پروفیسر سروسز انسٹی ٹےوٹ لاہور کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈی جی خان میڈیکل کالج میں تعینات کیا گیا ہے، سلمان علی ڈائریکٹر ایڈمن سوشل سکیورٹی کے تبادلے کے احکامات کینسل، اسرارالحق چیف انجینئر ایریگیشن اگلے سال جولائی میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ طلعت محمود پروفیسر ای اینڈ ٹی فیصل آباد کو تبدیل کر کے گوجرانوالہ میں تعینات، محمد زاہد قمر ایسوسی ایٹ پروفیسر سروسز انسٹی ٹیوٹ گریڈ 20 میں ترقی دے کر قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور تعینات کیا گیا ہے، اویس منظور تارڑ سیکشن آفیسر محکمہ جنگلات کو تبدیل کر کے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی تعینات، رضوان بابر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نشتر ٹا¶ن لاہور کو تبدیل کر کے اے سی روجھان تعینا ت کیا گیا ہے۔ عمران شمس اسسٹنٹ ڈائریکٹر وال سٹی پراجیکٹ کو تبدیل کر کے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نشتر ٹا¶ن تعینات، عامر احمد خان ڈی ایم او وہاڑی کو تبدیل کر کے ڈی ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ قصور تعینات کیا گیا ہے۔ عبدالستار خان اے سی یزمان کو تبدیل کر کے ڈی ایم او وہاڑی تعینات کیا گیا ہے، سلمیٰ سلمان اے سی سلانوالی کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ڈی جی پی ایچ اے کے سپرد کر دی گئی ہیں، تنویر مرتضیٰ اے سی سمندری کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات، سیف اللہ خان سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن کو تبدیل کر کے اے سی سمندری تعینات کیا گیا ہے، خالد محمود تعیناتی کے منتظر تھے کو کلکٹر کنسالیڈیشن قصور تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن