• news

ضمنی الیکشن میں کوئی امیدوار حکومتی مشینری،ریاستی وسائل استعمال نہ کرے:الیکشن کمشن

 لاہور( خصوصی رپورٹر) الیکشن کمشن پاکستان نے 4دسمبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کی 2نشستوں این اے 107 گجرات،این اے 162 ساہیوال اور صوبائی اسمبلی کی 3نشستوں پی پی 26 جہلم،پی پی 92 گوجرانوالہ اور پی پی 122سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مختلف امیدواروں سیاسی جماعتوں اور افراد کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مداخلت اور پری پول رگنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔الیکشن کمشن نے چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پولیس پنجاب متعلقہ ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی امیدوار حکومتی مشینری یا ریاستی وسائل کو استعمال نہ کرے۔الیکشن کمشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی ضمنی الیکشن میں مداخلت سے باز رکھا ہے اور واضح کیا ہے کہ تمام وفاقی اور صوبائی ایگزیکٹو اتھارٹیز آئین کے آرٹیکل 220کے تحت اس بات کی پابند ہیں کہ شفاف الیکشن کروانے کیلئے الیکشن کمشن سے تعاون کریں۔

ای پیپر-دی نیشن