راولپنڈی: چوہے کے کاٹنے سے زخمی بچہ صحت یاب، گھر آمد پر شاندار استقبال
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ہولی فیملی ہسپتال میں چوہے کے کاٹنے سے زخمی بچہ صحت یاب ہو کر گھر چلا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بچے کا نام عبدالوہاب رکھا گیا ہے۔ عبدالوہاب کے گھر پہنچنے پر عید کا سماں تھا، اس موقع پر مٹھائیاں بانٹی گئیں، ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر لوگوں اور ہسپتال کے عملے کی بڑی تعداد نے الوداع کیا جبکہ راولپنڈی کے نواحی علاقے میں گھر پہنچنے پر بھی اہل علاقہ اور رشتے داروں کے شاندار استقبال کیا گیا۔ بچے کے صدقے کے لئے کالا بکرا لایا گیا، خاندان والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ آئندہ کسی خاندان کے بچے کے ساتھ ایسا نہ ہو۔