• news

پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل آخری پرواز کوئٹہ پہنچ گئی

لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن جمعہ کی صبح کوئٹہ پہنچنے والی آخری حج پرواز کے ساتھ ہی مکمل ہو گیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق تقریباً ایک لاکھ حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا گیا۔ پی آئی اے نے 196 حج پروازوں کے ذریعے 83,000 حجاج کو وطن واپس پہنچایا جبکہ 4 خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے 1989 حجاج کو رنگون پہنچایا گیا اور 15,000 حجاج کرام نے شیڈول پروازوں کے ذریعے سفر کیا۔ پی آئی اے کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس نے کہا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے شروع کے دنوں میں دنیا کی 74 ایئر لائنوں کے ذریعے 80 ہزار سے ایک لاکھ مسافر روزانہ سفر کر رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جدہ حج ٹرمینل سے روانگی میں تاخیر ہوتی ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر نے پی آئی اے ملازمین کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی دن رات محنت، ٹیم ورک سے آپریشن کامیاب بنانے میں مدد ملی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن