• news

مسلم لیگ ن دیگر جماعتوں کا تعاون حاصل کرنے کیلئے ”پاکستان چارٹر“ کا اعلان کرے گی

اسلام آباد (محمد نواز رضا + وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) ”پاکستان چارٹر“ تیار کر رہی ہے جس کی بنا پر دیگر جماعتوں کا تعاون حاصل کیا جائے گا اگر مسلم لیگ (ن) کو عام انتخابات میں واحد اکثریتی جماعت کی حیثیت حاصل ہو گئی پھر بھی دیگر جماعتوں کا تعاون حاصل کرنے کیلئے ان سے ”پاکستان چارٹر“ پر دستخط کروائے جائیں گے۔ وزارتوں کی بندربانٹ کی بجائے پاکستان چارٹر کو ترجیح دی جائے گی جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی‘ دفاع‘ توانائی‘ تعلیم‘ دہشت گردی و انتہا پسندی سمیت اہم ایشوز کا احاطہ کیا جائے گا اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان چارٹر پر دیگر جماعتوں کا اتفاق رائے حاصل کرنے میں ناکام رہی تو وہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کو ترجیح دے گی۔ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف جلد پاکستان چارٹر کا اعلان کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن