سام اور ”ٹیوٹا“ کے درمیان تکنیکی معاونت کا معاہدہ
لاہور (پ ر) سام سانگ الیکٹرانکس کمپنی لمیڈ نے ٹیوٹا TEVTA کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت موبائل فون، ہوم اپلائنسز، ائر کنڈیشنر ریفریجریٹر، واشنگ مشین مائیکروویو اوون کی تربیت کیلئے لاہور میں چار لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیںجن میں جدید آلات کی مدد سے مہارت اور تجربہ فراہم کیا جائے گا ۔ تقریب میں سام سنگ کے مینجنگ ڈائریکٹر جان پارک، مارکیٹنگ اور کمیونی کیشنز شعبے کے عہدےدار سعد الحسن کے علاوہ TEVTA کے چیئرمین عارف سعید نے بھی شرکت کی۔