پنجاب میں نہروں کی ری ماڈلنگ کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بنک 70 کروڑ روپے فراہم کرے گا
لاہور ( کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب اور ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کے مابین نہروں کی ری ماڈلنگ اور ری ڈیزائئنگ کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے لئے ڈویلپمنٹ بنک پنجاب حکومت کو 70کروڑ روپے فراہم کرئے گا ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی قیادت سیکرٹری پلاننگ اینڈدویلپمنٹ بورڈ عارف انور بلوچ نے کی جبکہ معاونت ممبر پی اینڈڈی ڈاکٹر عابدبودلہ، سیکرٹری آبپاشی خالد مسعود چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ فرید تارڑ، چیف انجینئر آبپاشی فضل شاہ، اقتصادی امور ڈویژن اسلام آباد سے طارق وقار بخشی اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن رشیدہ محسن نے بھی کی۔ جبکہ ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اختر حسین تھے۔ فنڈز پاکپتن اور سلیمانکی کینال سمیت دیگر نہروں کیلئے دیئے جائیں گے ۔