صوبائی دارالحکومت میں آہنی گیٹ لگا کر گلیوں کو ”نوگوایریا“ بنانے کے رجحان میں اضافہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں پوش رہائشی آبادیوں حفاظتی تدبیر کے نام پر گلیوں میں آہنی گیٹ نصب کرکے عام لوگوں کے لئے ان گلی محلوں کو ممنوعہ علاقہ بنا دیا گیا، ذمہ دار اداروں کی نا اہلی کے باعث رہائشی علاقوںمیں گلیوں میں خود رو پودوںکی طرح ایسے آہنی دروازوں کا اضافہ ہو رہا ہے، پوش علاقوں میں علاقہ مکینوں نے ایل ڈی اے حکام اور اہلکاروں سے کہیں ملی بھگت اور کہیں آنکھوں میں دھول جھونک کر ذیلی سڑکوں اور گلیوںمیںلوہے کے گیٹ نصب کرکے ان گلی محلوں میں آنے والے شہریوں کو دشواریوں سے دوچار کر دیا ہے اور انہیں آہنی گیٹوں کی وجہ سے چند قدموں کے فاصلے کئی سو میٹروں میں محیط ہو گئے ہیں۔ جن میں علاقوں میں زیادہ بے قاعدگی دیکھنے میں ہے علامہ اقبال ٹاﺅن کے مہران ، کامران، نشتر، راوی، کریم اور عمر بلاکس میں غیرقانونی گیٹوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جبکہ دیگر بلاکس سمیت گلشن راوی، مسلم ٹاﺅن و سمیت مختلف رہائشی علاقوں میں بھی غیر قانونی گیٹ نصب کرکے اگلی محلوں کو عام شہریوں کے لئے شامل ہیں، ایل ڈی اے بائی لاز کے مطابق کسی گلی یا راستے کو گیٹ نصب کرکے اور کسی اور طریقے سے بند نہیں کیا جا سکتا لیکن ان علاقوں میں ایل ڈی اے کے ذمہ داروں کی ملکی بھگت سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے غیرقانی اقدامات کی سرپرستی کرنے والے ایل ڈی اے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔