ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری کمیٹی کی میٹنگ آج سول سیکرٹریٹ میں ہو گی
لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری کمیٹی کی میٹنگ آج 1 بجے کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گی جس میں متعدد اہم امور زیر غور آئیں کے تمام محکموں کے سربراہوں کو شرکت کی ہدایات کی گئی ہیں۔ کمیٹی میٹنگ میں تمام محکموں میں سرکاری افسران ملازمین کی کرپشن کے خاتمے کے امور زیر غور آئیں گے۔ پنشن کے کیس جو محکموں میں پینڈنگ پڑ ے ہوئے ہیں ان پر بات چیت کی جائے گی۔ اعلی عدالتوں میں جو کیس افسران نے دائر کئے ہیں ان پر بات چیت کی جائے گی۔ محکموں کی طرف سے پرموشن کیسوں دیر سے بھجوانے کے معاملات پر بات کی جائے گی۔