ملکی بقاءاور سالمیت کیلئے نوجوان متحد ہو جائیں: سعید احمد خان
لاہور (پ ر) پاکستان نوجوان اتحاد کا اجلاس مرکزی دفتر میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر سعید احمد خاں نے تنظیم کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر یوم عاشور پر لاہور کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے نوجوان آگے آکر ملک کی سالمیت کا تحفظ کریں۔ اجلاس سے ثاقب بٹ‘ فرقان شاہ‘ میاں فیصل‘ میاں زاہد‘ رانا شفیق‘ ندیم انصاری‘ سعادت علی‘ حافظ امانت نے بھی خطاب کیا۔