• news

ریاستی اداروں میں کرپشن انتہا کو پہنچ گئی‘ دنیا میں ساتویں نمبر پر ہونا شرمناک ہے: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور (آئی این پی/ نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کرپشن میں پاکستان کے ساتویں نمبر پر ہونے کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی روک تھام کے لئے موجود اداروں کے باوجود اس لعنت میں اضافہ باعث حیرت ہے۔ جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں عدلیہ کے افسروں میں تربیتی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرپشن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں میں کرپشن اپنی انتہا پر ہے جبکہ دوسری جانب ورلڈ گلوبل کمیونٹی رپورٹ میں پاکستان ان ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے جن میںکرپشن جاری ہے جو انتہائی شرمناک بات ہے۔ حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ ملک میں اینٹی کرپشن، پولیس، نیب اور ایف آئی اے جیسے ادارے موجود ہیں اور کام بھی کررہے ہیں اسکے باوجود کرپشن کا بازار گرم ہے۔ اس لعنت سے چھٹکارے کا واحد حل قانون کی صحیح معنوں میں حاکمیت قائم کرنے سے ممکن ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر عوام کی انصاف تک رسائی میں رہنمائی کے لئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام جلد ایف ایم ریڈیو کی نشریات شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن