• news

91ءمیں حکومت پنجاب نے دوسرے صوبوں سے یقین دہانی حاصل کی تھی کہ وہ کالاباغ ڈیم کی مخالفت نہیں کرینگے: سرکاری اہلکار

لاہور (افتخار عالم/ دی نیشن رپورٹ) حکومت پنجاب نے 1991ءمیں پانی کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کے وقت دوسرے صوبوں سے یہ یقین دہانی حاصل کی تھی کہ وہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی مخالفت نہیں کرینگے۔ اس بات کا دعویٰ اس معاہدے کے حوالے سے اجلاسوں میں شرکت کرنے والے ایک اعلیٰ سطح کے اہلکار نے کیا ہے۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس اہلکار نے بتایا کہ دوسرے صوبوں نے اس ڈیم کی افادیت کو تسلیم کیا تھا مگر اب انہوں نے سیاسی وجوہات پر کالاباغ ڈیم کی مخالفت شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن