خودکش بمبار کی افواہ پر رات گئے شہر کی ناکہ بندی، ہوٹلوں کی چیکنگ شناختی کارڈ نہ ہونے پر کئی گرفتار
لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور میں خودکش بمبار کے داخلے کی افواہ پر شہر کی رات گئے اچانک ناکہ بندی کر کے مکمل چیکنگ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سی سی پی او کی طرف سے پیغام دیا گیا تمام ایس ایچ اوز ناکہ بندی کر کے مکمل چیکنگ کریں اور خصوصاً داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کئی مشکوک سرا¶ں اور ہوٹلوں میں چیکنگ کی گئی اور شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات نہ ہونے پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔