ایڈز کے خاتمے کا دن منایا گیا‘کراچی میں ”ایڈز“کے پھیلاو میں اضافہ ‘سندھ میں مریضوں کی تعداد 5182 ہو گئی
اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان سمےت دنےا بھر میں ہفتے کو اےڈز کے خاتمے کا دن مناےا گےا۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مزید 2.5 ملین انسان اس مرض کا شکار ہوئے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ادویات کی بہتر فراہمی کی وجہ سے ایڈز کا خاتمہ ممکن ہے۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے عہدیدار ڈاکٹر سلیمان اوڈھو نے وائس آف امریکہ سے خصوصی بات چیت میں بتایا کچھ برسوں تک ایڈزکے زیادہ مریض لاڑکانہ میں تھے مگر اب سندھ میں ایچ آئی وی سے مجموعی متاثرہ مریضوں میں سے 80 فیصد کا تعلق کراچی سے ہے۔ بکہ صوبے بھر میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 182 ہو گئی ہے۔ ان میں 226 افراد ایڈز اور 4 ہزار 956 مریض ایچ آئی وی پازٹیو میں مبتلا ہیں۔ ان میں مردوں کی تعداد 4 ہزار 688، خواتین کی تعداد 265 اورخواجہ سرا¶ں کی تعداد 3 ہے۔