حنا کھر، آرمی چیف اور سیکرٹری خارجہ کل سرکاری دورہ پر برسلز جائیں گے
اسلام آباد / واشنگٹن (نمائندہ خصوصی + آن لائن + ثناءنیوز) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر‘ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کل پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر برسلز جائیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق حنا ربانی کو امریکی ہم منصب ہلیری کلنٹن سے بھی ملاقات کریں۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کو نیٹو سیکرٹری جنرل اور اپنے بیلجیئم کے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گی۔ پاکستانی وفد یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی سے مذاکرات کرے گا۔ حنا ربانی کھر نارتھ اٹلانٹک کونسل سے علاقائی امن مذاکرات کے علاوہ کونسل سے خطاب بھی کریں گی۔