جس قلم سے کالاباغ ڈیم کے حق میں فیصلہ لکھا گیا اسکی ایک لاکھ قیمت ادا کرونگا: مولانا الیاس چنیوٹی
چنیوٹ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی چنیوٹ مولانا محمد الیا س چنیوٹی نے چنیوٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کاکالا باغ ڈیم بنانے کے حق میں فیصلے نے ایک تحریک رقم کی ہے، کچھ سیاسی قوتیں کالا باغ ڈیم بنانے کی مخالفت کر رہی ہیں ہمیں ان کا احتساب کرنا ہوگا۔ جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے قلم سے کالاباغ ڈیم کے حق میں لکھنے والے فیصلے پر اس قلم کی ایک لاکھ روپے قیمت ادا کروںگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس نے کالا باغ ڈیم بنانے کے حق میں فیصلہ دے کر پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے اگر کالا باغ ڈیم نہ بن سکا تو مستقبل میں پاکستان میں انرجی کا بہت بڑا بحران آئے گا۔ ہم ان کے ان فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔