مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، سلمان موہل کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا: آصف موہل
لاہور (خصوصی رپورٹر) بہاولنگر سے رکن صوبائی اسمبلی محمد آصف موہل نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے وفادار ہیں اور اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ سلمان موہل نہ تو کبھی رکن اسمبلی رہے اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) میں ان کے ق لیگ میں جانے سے کوئی فرق پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبے کی ترقی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں جبکہ نواز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ آج تنہائی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔