• news

انتخابات قریب آنے سے ق لیگ پر بوکھلاہٹ طاری ہو رہی ہے: رانا ثناء

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جوں جوں انتخابات قریب آ رہے ہیں، (ق) لیگ پر بوکھلاہٹ طاری ہو رہی ہے اور یہ بوکھلاہٹ پرویز الٰہی کے بیانات سے بخوبی عیاں ہے۔ آئندہ سیاسی منظرنامے میں خود پرویز الٰہی کو اپنا مستقبل محفوظ نظر نہیں آتا وہ کسی دوسری جماعت خصوصاً مسلم لیگ (ن) کو کیا نقصان پہنچائیں گے؟ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ چودھری برادران کی نام نہاد (ق) لیگ میں اگر کچھ دم خم ہوتا تو وہ پیپلز پارٹی کا سہارا تلاش نہ کرتے۔ پرویز مشرف کے پاکستان سے کوچ کر جانے کے بعد (ق) لیگ کی حالت ایک ایسے یتیم کی طرح ہے جو کسی نہ کسی کا سہارا تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن