• news

جماعت اسلامی اور تحریک تحفظ پاکستان نے سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (محمد نواز رضا وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے جماعت اسلامی اور تحریک تحفظ پاکستان نے سیاسی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جماعتیں مل کر آئندہ انتخاب لڑیں گی۔ اس بات کا فیصلہ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، سابق امیر قاضی حسین احمد کی تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سیکرٹری جنرل چودھری خورشید زمان سے ملاقاتوں کے بعد کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی اتحاد کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن