حکمرانوں کے جانے کا وقت آ گیا، اپوزیشن کا گرینڈ الائنس ناگزیر ہے: طلال بگٹی
لاہور (آئی اےن پی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات مےں حکمران ٹولے کو شکست دےنے کےلئے اپوزےشن کا گر ےنڈ الائنس ناگزےز ہو چکا ہے‘ حکمرانوں کے جانے کا وقت آچکا ہے مگربلوچستان مےں فوجی مداخلت سمےت تمام مسائل اپنی جگہ موجود ہےں‘ موجودہ حکمرانوں اور پروےز مشرف کی پالےسوں مےں معمولی سا بھی فرق نہےں۔ صحافیوں سے ٹےلی فونک گفتگو مےں طلال بگٹی نے کہا کہ پہلے ہم نے بنگلہ دیش کو خود سے الگ کیا اور اب وہی حالات ہمارے صوبے مےں بھی بنائے جا رہے ہےں جو ملک کے مستقبل کےلئے انتہائی خطرناک ہےں۔ آج بھی ہمارے لیے ڈیڑہ بگٹی اور کئی علاقے نوگوایریا ہیں جہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں۔ پوری دنیا میں کئی بھی فوج کا کام سیاست کرنا نہیں ہوتا جہاں بھی فوج سیاست میں آئی وہاں ملک تباہ ہوجاتے ہیں، بلوچستان میں مصنوعی سیاستی قیادت کو آگے لانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اس سے معاملات مزید خراب ہوتے ہیں۔ آئندہ انتخابات مےں حکمران ٹولے کو شکست دےنے کےلئے اپوزےشن کا گرےنڈ الائنس ناگزےز ہو چکا ہے۔