ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے جدوجہد کرنے والی 2 امریکی خواتین آج کراچی پہنچیں گی
کراچی (این این آئی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلئے جدوجہد کرنے والی دو رکنی امریکی خواتین پر مبنی وفد آج کراچی پہنچے گا۔اپنے دورے کے دوران سنتھیا میکینی اور سارہ فلونڈرز ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی۔