• news

چوہے مار گولیاں کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، متعدد کی حالت غیر

 خانیوال (خبر نگار) مدرسے کے بچوں نے چوہے مار گولیاں کھا لیں، ایک بچی جاں بحق جبکہ متعدد کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقے نانک پور میں ایک مدرسے کے متعدد بچوں نے چوہے مار گولیوں کو میٹھی گولیاں سمجھ کر کھا لیں جس کی وجہ سے دس سالہ گلشن بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکی آٹھ سالہ بہن گلناز اور دو ساتھی بچوں سیف اللہ اور سعید کی حالت غیر ہو گئی۔ بچوں کو پرائیویٹ ہسپتال داخل کروا دیا گیا جبکہ مدرسے کے قاری محمد جمیل کے مطابق یہ اتفاقی حادثہ ہے۔ والدین کی طرف سے قانونی کارروائی نہیں کروائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن