پاکستان اور جمہوریہ چیک میں تجارت کے فروغ کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور جمہوریہ چیک نے دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے کاروباری افراد اور چیمبر آف کامرس میں رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔ پیراگوئے میں دونوں ممالک کے مابین 5واں سالانہ دو طرفہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ اینڈ ایف او ڈی پی) عائشہ ریاض جبکہ جمہوریہ چیک کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ ٹھومس ڈب نے کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ ریاض نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی کوششوں اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے غیر ملکی کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور ان کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دونوں ممالک نے دفاع‘ تعلیم‘ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ ثقافت سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ ریاض نے جمہوریہ ری پبلک کی وزارت انڈسٹری و تجارت کے نائب وزیر پاول سولک سے بھی ملاقات کی۔