سیرپ سے ہلاکتیں، 3 ملزموں کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کھانسی کا سیرپ پینے سے 21 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں ملوث فیکٹری و میڈیکل سٹور مالکان عبدالرﺅف، فدا حسین اور رضوان کے جسماجی ریمانڈ میں 4 روز کی مزید توسیع کر دی ہے۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا جس کی مخالفت کرتے ہوئے وکیل صفائی چودھری وارث جنجوعہ نے موقف اختیار کیا کہ سیرپ سے ہلاک ہونے والے افراد نشہ کے عادی تھے، اموات زیادہ مقدار میں سیرپ پینے سے ہوئی تھیں۔ ملزمان کا ان کی ہلاکتوں میں کوئی ہاتھ نہیں کیونکہ مذکورہ سیرپ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیار کیا جاتا ہے اور اس کی بوتل پر پینے کی مقدار درج ہے۔