حکومت کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں کا نوٹس لے :رابطہ کمیٹی
کراچی(خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہرمیںفرقہ وارانہ قتل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوںکی سخت ترین الفاظ میںمذمت کی ہے۔ ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض امن دشمن عناصرشہرمیںفرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کیلئے معصوم و بے گناہ شہریوںکوقتل و غارتگری کانشانہ بنارہے ہیں اور گزشتہ روز اہلیہ سمیت ڈاکٹر شاہد حسن اور 13سالہ معصوم بچی مہزر زہرا کوفائرنگ کرکے شدےد زخمی اور اس کے سامنے والد نذر عباس کا بہیمانہ قتل بچی کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میںفرقہ وارانہ قتل کی وارداتوںکا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔