وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر غور
اسلا م آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت آئندہ عام انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر غور کررہی ہے جبکہ صوبائی حکومتوں کاموقف ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے عوامی بہبود کی سکیموں کے فنڈز میں اضافہ کیاجائے تاکہ ووٹرز کی بڑی تعداد کو اپنے حق میں کیاجاسکے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر عشرت حسین کی سربراہی میں پے اینڈ پنشن کمیٹی نے وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کو سرکاری ملازمین کے الاﺅنسز کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنے اور دگنی تنخواہیں پانے والے ملازمین میں کٹوتی کی تجویز دی ہے ڈاکٹر عشرت حسین نے صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملے کو وزراءا علیٰ کے سامنے اٹھائیں اور تنخواہوں کے ایڈجسٹمنٹ فارمولے سے متعلق آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کریں۔