ٹی 20 فائنل : صدر، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کو دعوت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد ( کامرس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی ٹی 20 کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے صدر، وزیراعظم سمیت ملک کی دیگر اہم شخصیات کو دعوت دینے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 9 دسمبر کو کھیلے جانیوالے فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے صدر آصف علی زرداری، راجہ پرویز اشرف، وفاقی کابینہ، چاروں وزرائے اعلیٰ ، چاروں گورنرز ‘ میاں نواز شریف، چوہدری شجاعت حسین‘ چوہدری پرویزالٰہی اور عمران خان سمیت دیگر شخصیات کو دعوت نامے بھجوا دئیے ہیں۔ چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ ایسے ٹورنامنٹ سے تفریحی پروگرام کے مواقع حاصل ہوں گے۔