آج 6 میچ کھیلے جائیں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیصل بنک قومی ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ میں آج چھ میچ کھیلے جائیں گے۔ باغ جناح میں پہلا میچ لاہور لائینز اور ایبٹ آباد فالکنز جبکہ دوسرا میچ بہاولپور سٹیگز اور پشاور پینتھرز کے درمیان، ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں پہلے میچ میں کوئٹہ بیئرز اور سیالکوٹ سٹالینز جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد لیپرڈز اور کر اچی زیبراز قذافی سٹیڈیم میں پہلے میچ میں فیصل آباد وولوز اور لاہور ایگلز جبکہ دوسرے میچ میں کر اچی ڈولفنز اور راولپنڈی ریمز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔