سپورٹس اینڈ پیس فیسٹیول، جاپانی پہلوانوں کے مقابلے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل سپورٹس اینڈ پیس فیسٹیول میں جاپانی پہلوانوں کے مابین کشتی کے پانچ مقابلے ہوئے جن میں شوگن اوکاماٹو نے جواکیرا، کاواگوچی نے جاکوسو، کینڈوکیشن نے نوبویو کی کاراشنگ، اتوشی ساواڈا نے سینی چی سوزوکاوا جبکہ کازویو کی فوجیتا نے ہیڈیکی سوزوکی کو شکست سے دو چار کیا۔ اس موقع پر شائقین کشتی نے پاکستان میں پہلی بار منعقد ہونے والے فری سٹائل انٹرنیشنل مقابلوں میں شریک پہلوانوں کو دل کھول کر داد دی۔ محمد حسین انوکی کی زیر نگرانی پاکستان کے دورہ پر آنے والے جاپانی پہلوان آج لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ جہاں سے وہ صوبائی وزیر کھیل خیبر پی کے کی خصوصی دعوت پر پشاور جائیں گے۔