چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان نے بیلجیئم کو 2-0 سے شکست دیدی
میلبورن (نیوز ایجنسیاں) ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے بیلجیم کو 0۔2 سے اور انگلینڈ نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے اپ سیٹ شکست دیدی۔ آسٹریلیا میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے دن کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان نے بیلجیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ گروپ بی کے دوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد حسیم نے کھیل کے چھپن ویں منٹ میں اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کیا۔پاکستان کی جانب سے دوسرا گول شفقت رسول نے میچ ختم ہونے سے کچھ دیر قبل کیا۔دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے کے ایک میچ انگلینڈ نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے اپ سیٹ شکست دی۔میچ کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کو جرمنی پر ایک کے مقابلے میں تین گول سے برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے چوتھا گول کر کے مقابلہ چار ایک سے جیت لیا۔ پاکستان نے بیلجیئم کو شکست دیدی۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے جاری رہا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان کے کھلاڑی محمد حسیم نے گول کرکے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ٹورنامنٹ میں پہلا میچ پاکستان ہالینڈ سے ہار گیا تھا جس کے بعد دوسرے میچ میں پاکستان نے بیلجیم کوشکست دیکر کامیابی حاصل کر لی۔چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ کل میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں گروپ بی ٹیمیں ہالینڈ اور بیلجیئم آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ میں گروپ اے کی ٹیموں بھارت اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آج ایونٹ میں آرام کا دن ہے۔