• news

امارات کے قومی دن پر سفیر کا استقبالیہ‘ صدر زرداری مہمان خصوصی تھے، پاکستان اور امارات کے قومی ترانے پیش کئے گئے‘ عیسیٰ عبداﷲ‘ آصف زرداری نے کیک کاٹا


اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداﷲ الباش النعیمی نے گزشتہ شام یہاں اپنی اقامت گاہ پر استقبالیہ دیا۔ استقبالیہ میں صدر آصف علی زرداری مہمان خصوصی تھے۔ استقبالیہ میں پاکستان اور امارات کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ صدر زرداری اور امارات کے سفیر نے قومی دن کا کیک کاٹا‘ استقبالیہ میں روایتی عربی رقص بھی پیش کیا گیا۔ اسقبالیہ میں بڑی تعداد میں وزراءارکان اسمبلی اور دوسری شخصیات نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن