• news

سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے والوں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کرے: آفاق احمد


کراچی(سٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجر کارکنان کو قتل کرنے والے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اس خون ِ ناحق کو بھلادیا جائے گا تو یہ انکی خام خیالی ہے ،مہاجر کارکنان کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تعزیت کیلئے آنے والے مہاجر عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکومتی حلیف جماعت کے وزراءنے دہری شہریت کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانے کی بجائے استعفیٰ دیکر ثابت کردیا کہ انہیں ملکی وقار سے زیادہ غیر ملکی غلامی پسند ہے۔ مسلسل دس سالوں کی لوٹ مار کی قیمت وزارتوں سے استعفیٰ ہرگز نہیں ہوسکتی ،سپریم کورٹ نے جس طرح دہری شہریت پر پابندی عائد کی اسی طرح دہری شہریت کے مزے لوٹنے والوں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کرائے اور اسوقت تک نہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں ہونی چاہئے تاکہ انہیں پتا چل سکے کہ عوام کی لاشوں پر محل تعمیر کرنے کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن