• news

وانا چھوڑنے کے حکم کے بعد محسود قبیلے نے نقل مکانی شروع کردی


وانا (این این آئی) وانا امن کمیٹی کی طرف سے محسود قبائل کو پانچ دسمبر تک وانا چھوڑنے کے حکم کے بعد محسود قوم نے نقل مکانی شروع کردی۔ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں جرگہ منعقد ہوا تھا جرگے میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ محسود قبائل پانچ دسمبر تک علاقے سے نکل جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ محسود قوم پر جھگڑے فساد اور دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ محسود قوم کی نقل مکانی کے دوران علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر نفری بڑھا کر تلاشی لی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن