• news

بلوچستان کے تمام ہڑتالی ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک لی گئیں


کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) محکمہ صحت بلوچستان نے بی ایم سی ،سول ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال کے تمام ہڑتالی ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک لیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کے پانچ ہزار ڈاکٹروں میں صرف 500 ہڑتالی ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کی گئی ہیں۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق بولان میڈیکل کمپلکیس ،سول ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال کے وہ ڈاکٹرز جو مسلسل ہڑتال پر ہیں ان تمام ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔ جبکہ ڈیپوٹیشن پر کراچی گئے پانچ ڈاکٹرز جو ڈاکٹروں کو ہڑتال پر اکسارہے تھے ان کی ڈیپوٹیشن بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن