اسرائیل نے فلسطینی شہری کو شہید کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی : حماس
غزہ (آن لائن) فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 21 سالہ فلسطینی کو شہید کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیکل حکام کا کہنا ہے کہ 21 سالہ فلسطینی ان چھ زخمیوں میں شامل تھا جو جنوبی رفاہ میں اسرائیلی فائرنگ میں زخمی ہوئے تھے۔ دوسری طرف اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے باڑ پار کرنے کی کوشش کی اور انتباہ جاری کرنے کے بعد فورسز نے مظاہرین کی ٹانگوں پر گولیاں چلائیں ۔ رواں ماہ کے اوائل میں اسرائیل کی جانب سے گولہ باری کے دوران160 فلسطینی مارے گئے تھے۔