جمشےد دستی کا حلقہ اےن اے177 سے الےکشن لڑنے کا فےصلہ
مظفرگڑھ(آن لائن)پی پی پی کے اےم اےن اے جمشےد دستی نے کہا ہے کھر خاندان کے 50سالہ ظلم وجبر کے سےاہ دور کو اختتام پذےر کرنے اور مظلوموں کی داد رسی اور ان کے حقوق کی جنگ لڑنے کی غرض سے حلقہ اےن اے177 مےں الےکشن لڑنے کا فےصلہ کےا، دنےا کی کوئی طاقت اس حلقہ سے الےکشن لڑنے سے روک نہےں سکتی، مےں نے اپنی سےاست کا آغاز ظلم،جاگےرداروں،سرماےہ داروں، وڈےروں، تھانہ کچہری کی سےاست کرنے والوں کے خلاف کےا۔ گرمانی ہستی سناں مےں جلسہ سے خطاب مےں انہوں نے کہا اےن اے 177 سے الےکشن لڑنے کا اٹل فےصلہ کرچکا ہوں۔