الیکشن کی تیاریاں، نوازشریف نے سندھ کے اہم رہنماﺅں کو کل لاہور طلب کرلیا
لاہور (خبرنگار) سندھ میں انتخابات کی تیاریوں، تنظیمی معاملات طے کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے سندھ کے اہم رہنماﺅں کو 5دسمبر کو لاہور طلب کر لیا جن کو بلایا گیا ہے ان میں غوث علی شاہ، سلیم ضیائ، ممنون حسین، امداد حسین چانڈیو، لیاقت جتوئی، سردار امیر بخش بھٹو، زین انصاری، ماروی میمن، منظور پنہور، اصغر پنہور شامل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے مسلم لیگ (ن) سندھ کی قیادت میں تبدیلی کی افواہوں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔