خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کے مواقع ملنے چاہئیں: عظمت بلوچ
لاہور (پ ر) خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہئے۔ وطن عزیز پاکستان میں خواتین کی ترقی کیلئے بہت گنجائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کی سابق نیشنل کمشنر ا ور بلوچستان برانچ کی موجودہ صدر بیگم عظمت بلوچ‘ نفیسہ سکندر ملہی‘ ثروت شاہد حامد‘ مقصود چغتائی‘ ثمینہ اعجاز‘ تزئین فضل‘ ثناءنصیر‘ سلمٰی سجاد اور دیگر نے پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چار روزہ گرل گائیڈ ٹرینرز ٹریننگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی گائیڈ ہا¶س حبیب اللہ روڈ پر کیا۔